اسلام آباد(نا مہ نگار)وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت اتحادی جماعتوں کی حکومت کے ایک ماہ گزرنے کے باوجود بھی وفاقی کابینہ کی کمیٹی برائے توانائی ناگزیر وجوہات کی بناء پر تکمیل نہ ہوسکی ، ملک میں بجلی اور پٹرولیم کے متعدد مسائل حل طلب ہیں اس میں سب سے بڑامسئلہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی طرف سے پٹرولیم مصنوعات اور بجلی کے بلوں پر دی جانے والی سبسڈی کا خاتمہ شامل ہے ، وزارت توانائی کے مطابق وزیرا عظم شہبازشریف کی طرف سے وفاقی کابینہ کی اس اہم کابینہ کا نہ تو کوئی اجلاس بلایا گیا ہے اور نہ ہی اس کی باضابطہ کوئی وجود عمل میں لایاگیا ہے اور اس بارے میں وزارت توانائی کے دونوں ڈویژن ’’پٹرولیم اور بجلی‘‘لاعلم ہیں ۔ واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو بھی اوائل میں وفاقی کابینہ کی توانائی کمیٹی مسائل کا شکاررہی اور آخرکار سابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی ڈویژن اسد عمر کی سربراہی میں تشکیل دی گئی تھی ۔
ایک ماہ گزرنے کے باجود بھی کمیٹی برائے توانائی کی تکمیل نہ ہوسکی
May 23, 2022