نوشہرہ ورکاں(نامہ نگار)حکومت پنجاب کی ہدایت پرسرکاری سکولوں میں طالبعلموں کوقْرآن پاک کاترجمہ زیادہ بہتر طریقے پرپڑھانے کیلئے تحصیل نوشہرہ ورکاں میں200مرد و خواتین اساتذہ کی ٹریننگ کاکام مکمل ہوگیا۔ تفصیلات کیمطابق سابق وزیراعظم عمران خان کی خصوصی ہدایت پرمْلک میں ناظرہ قْرآن پاک اورترجمہ اْلقْرآن پڑھانے کاکام اْنکے دور میں شروع ہوااْسی سلسلہ میں یہاں چارمرحلوں 232مردوخواتین اساتذہ کی تربیت کاپروگرام تھا جس میں سے200اساتذہ کی تربیت کاکام مکمل ہوگیا جبکہ صوبہ میں جاری بورڈ امتحانات کی ڈیوٹیوں کی وجہ سے32اساتذہ اس ٹربیتی ورکشاپ میں شرکت نہ کرسکے یہ کام امتحانات ختم ہونے کے بعد مکمل کیاجائیگا۔