کوئٹہ، گلگت (نیٹ نیوز، اے پی پی) مغرب میں ایران سے گرد آلود مٹی کا طوفان بلوچستان میں داخل ہوگیا۔ کیسکو کے مطابق ان علاقوں میں ہائی ٹرانسمیشن لائن کی تاریں گر گئی ہیں اور پاک افغان اور پاک ایران سرحدی علاقوں میں نظام زندگی مفلوج ہوگئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گرد آلود طوفان شمال مشرقی بلوچستان کی جانب بڑھ رہا ہے۔ شیرانی سے متصل خیبر پی کے اور پنجاب کے علاقے ہوا کے کم دبائو کا شکار ہیں۔ آگ سے متاثرہ کوہ سلیمان پر بارش کا امکان ہے۔ پاک فوج کے ہیلی کاپٹر ایم آئی 17، 171 شیرانی میں جنگلات میں لگی آگ بجھانے کا ریلیف آپریشن کررہے ہیں۔ بابوسر ٹاپ پر اچانک موسم کی خرابی اور شدید برف باری کے پیش نظر ہر قسم کی ٹریفک کی آ مدورت پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر دیامر فیاض احمد نے دیامر پولیس کو احکامات جاری کر دیئے ہیں کہ وہ موسم مکمل صاف اور کلیئر ہونے تک چلاس زیرو پوائنٹ چیک پوسٹ پر سیاحوں اور مسافروں کو بابوسر کاغان روڈ پر سفر سے روک دیں۔
مٹی کا طوفان بلوچستان دخل، آگ سے متاثرہ کوہ سلیمان پر بارش کا امکان
May 23, 2022