اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) بھارتی فورسز کی حراست میں موجود حریت پسند کشمیری رہنما یاسین ملک کی صاحبزادی رضیہ سلطانہ کا کہنا ہے کہ میں اپنے پاپا کو بچانا چاہتی ہوں۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رضیہ سلطانہ نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ میرے پاپا یاسین ملک کا مسئلہ دیکھیں۔ انہوں نے کہا کہ میرے پاپا یاسین ملک کشمیر کے لیڈر ہیں، میرے پاپا کشمیری ہیں اس لیے بھارت ان کو مارنا چاہتا ہے، میں اپنے پاپا کو بچانا چاہتی ہوں۔ یاد رہے کہ بھارت کی عدالت نے کئی ماہ سے بھارتی فورسز کی حراست میں موجود حریت پسند کشمیری رہنما یاسین ملک کو 19 مئی کو دہشتگردی فنڈنگ کیس میں مجرم قرار دیدیا ہے۔
یو این سیکرٹری جنرل میرے پاپا کا معاملہ دیکھیں‘ بھارت انہیں مارنا چاہتا‘ بیٹی یٰسین ملک
May 23, 2022