ساڑھے تین برسوں میں 56 لاکھ نوکریاں دیں، صوبے میں بلدیاتی الیکشن شفاف نہ ہوئے تو بڑی گڑبڑ ہوجائے گی، صدر پی ٹی آئی سندھ


سکھر (نامہ نگار) تحریک انصاف سندھ کے صدر علی زیدی نے کہاہے کہ اگر سندھ میں بلدیاتی انتخابات صاف شفاف نہ ہوئے تو بہت بڑی گڑ بڑ ہوجائے گی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھرمیں پی ٹی آئی سندھ کے سیکرٹری جنرل مبین جتوئی کی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ سندھ میں بلدیاتی انتخابات سے قبل گڑبڑ شروع ہوگئی ہے بلدیاتی الیکشن کی تاریخ آنے کے ساتھ ہی آئی جی سندھ کو تبدیل کیا گیا ہے پولنگ ہونے سے قبل ہی سندھ حکومت گھبرا چکی ہے اور اوچھے ہتھ کنڈوں پر اتر آئی ہے ہمارے امیدواروں کو ڈرایا دھمکایا جارہاہیان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی حکومت میں سب ٹھیک ہونے جارہا تھا معاشی بہتری آرہی۔تھی اور ہم نے ساڑھے تین سالوں میں 56 لاکھ لوگوں کو نوکریاں دیں اور اگر ہماری حکومت نہ جاتی تو ہم عوام سے کیا گیا ایک کروڑ نوکریوں کا وعدہ پورا کرکے دکھاتے ہماری حکومت میں گندم ،چاول۔ گنے کی پیداوار میں اضافہ ہوا مگر امپورٹڈ حکومت کے آتے ہی معاشی حالات خراب ہوئے ہیں س وقت پوری دنیا میں پاکستان کا مذاق اڑ رہا ہے مفتاح اسماعیل ہماری حکومت کے خلاف جھوٹ بولتے رہے ہیں ان کی اپنی انڈسٹری تو ہمارے ساڑھے تین سالوں میں منافع میں رہی ہیمگر وہ جھوٹ بولتے۔رہے۔ہیں کہ معیشت بہتر نہیں ہوئی پاکستان اس وقت ترقی کررہا تھا تھوڑی بہت مہنگائی تھی جس پر قابو پانے کے لیے ہماری حکومت اقدامات کررہی تھی ان کا کہنا تھا کہ جب بھی مسلم لیگ کی حکومت آتی ہے سندھ میں پانی کا مسئلہ کھڑا ہوجاتا ہے انہوں نے تو ملک کے معاشی حب کراچی کی ساڑھے تین سو میگاواٹ بجلی کاٹ دی ہے پورے سندھ میں لوڈشیڈنگ کے باعث تباہی مچی ہوئی ہے لوڈشیڈنگ پر قابو پانا ا کے بس کی بات نہیں ہے ان کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت کے خلاف ہونے والے سارے گھن چکرکا ماسٹر مائینڈ آصف زرداری ہے شہباز شریف میں اتنی عقل نہیں ہے زرداری پیچھے سیگیم کررہا ہے اس نے بیٹے کو وزیر خارجہ لگوادیاہے جب بلاول نے امریکہ میں مانا ہے کہ عمران خان پالیسی کے تحت روس گئے تھے تو پھر غلط کیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن