درندہ صفت عناصر کو اٹک پولیس نے شکنجے میں جکڑ لیا  ، عارف شہباز   

اٹک(نامہ نگار)رواں سال بولیانوال کے مشہور میلے میں قتل کا کھیل کھیلنے والے درندہ صفت عناصر کو اٹک پولیس نے نہ صرف قانون کے شکنجے میں جکڑ لیا بلکہ واردات میں استعمال ہونے والا ناجائز اسلحہ بھی برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لئے تھانہ صدر پولیس نے مقدمہ میں ملوث ملزم یاسر خان ولد اکثر خان سے رپیٹر 12 بور معہ گولیا ں اور شمیم اختر ولد امیر افسر سکنائے بولیانوال سے بھی رپیٹر 12 بور معہ گو لیا ں برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لئے،اس موقع پر ڈی پی او اٹک عارف شہباز خان وزیر کا کہنا تھا کہ معاشرے میں بدامنی پھیلانے والے عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے  ۔

ای پیپر دی نیشن