معاشرہ صحت مند بنانے کیلئے حکومت فن پہلوانی کی سرپرستی کرے: طارق ڈار

May 23, 2022

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)صحت مند معاشرے کے قیام کے لئے حکومت فن پہلوانی کی سرپرستی کرے ‘ جس معاشرے میں میدان آباد ہوں گے وہاں ہسپتال ویران ہونگے‘  نوجوان نسل کو صحت مند سرگرمیوں کی طرف راغب کیے بغیرترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا ۔ان خیالات کا اظہار طارق ڈار پہلوان نے دیسی کشتیوں کے مقابلوں کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔شیخوپورہ روڈ کھیالی میں ہونے والے دیسی کشتیوں کے مقابلوں کے مہمان خصوصی چوہدری فاروق گجر تھے جبکہ مانا پہلوان دیگانوالہ‘ کالو خلیفہ پہلوان‘ محمد طارق ودیگرنے شرکت کی۔منصف کشتی کے فرائض سلیم بٹ پہلوان نے انجام دئیے۔بڑی جوڑمیںزین پہلوان اور شیر علی پہلوان کے درمیان مقابلہ برابر رہا۔جبکہ امیرعلی پہلوان نے بلوگجر پہلوان کو‘ شہروز پہلوان نے احمد پہلوان لاہوریا کو‘زین بٹ پہلوان نے شاہد پہلوان کو شکست دی ‘ زبیر پہلوان سائنسدان بھی اپنا مقابلہ جیت گیا جبکہ حمزہ پہلوان اور علی پہلوان کے درمیان مقابلہ برابر رہا۔

مزیدخبریں