Iافغانستان میں خواتین ٹی وی اینکرز نے چہرہ ڈھانپنا شروع کر دیا

کابل (نیٹ نیوز) طالبان انتظامیہ کی جانب سے پردے کو لازمی قرار دینے کے بعد افغانستان میں خواتین ٹی وی اینکرز نے چہرہ ڈھانپنا شروع کر دیا۔ غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نجی افغان ٹی وی چینل کی خواتین اینکرز نے نقاب پہن کر خبریں سنائیں۔ غیرملکی خبررساں ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے مقامی ٹی وی کی اینکرز کا کہنا تھا کہ طالبان حکومت کے بعض اقدامات سے معاشرے میں خواتین کا کردار بہت محدود ہو جائے گا۔
افغانستان

ای پیپر دی نیشن