اسلام آباد(نا مہ نگار)نمل یونیورسٹی میں چھ ماہ کے انگلش ورکس کی گریجویشن تقریب منعقد ہوئی ڈائریکٹر جنرل نمل سید نادر علی نے صدارت جبکہ امریکی سفارت خانے کے منسٹر کونسلر برائے عوامی امور مسٹر ریمنڈ کاسٹیلوبطور مہمان خصوصی شریک ہوئے پاکستان میں امریکی سفارت خانے کے علاقائی انگریزی زبان کے دفتر کے کنٹری سربراہ ڈاکٹر کیلی اودھو اور کنٹری پروگرام ڈائریکٹر سید راشد نقوی نے بھی تقریب میں شرکت کی۔پرو ریکٹر اکیڈیمکس نمل اور ڈائریکٹر انسٹرکشنز آف دی انگلش ورکس پروگرام پروفیسر ڈاکٹر محمد محفوظ اعوان نیافتتاحی خطاب میں پروگرام کا جائزہ پیش کیایہ پروگرام اکتوبر 2021میں شروع ہوا جس کا مقصد 100طلبا کی مواصلات اور پیشہ ورانہ مہارت کو نکھارنا ہیجس کی بنیاد تنقیدی سوچ اور بین الثقافتی قابلیت اور انسانی حقوق کی بین الاقوامی اقدار، شہری آزادیوں اور پسماندہ طبقوں کے لیے انضمام اور اہلیت پر مبنی ہے دو ہفتے کے خصوصی ٹیک کیمپ میں ماہرین ٹیک گرو ہشام سرور اور بہت سے دوسرے افراد نے ان 100طلبا کو 21ویں صدی کے فری لانسنگ، آن لائن کاروبار اور انٹرپرینیورشپ کے
رجحانات سے روشناس کرایا۔ڈاکٹر سفیر اعوان نے خاص طور پر ان 100طلبا کے اقدام پر توجہ مرکوز کی جہاں انہوں نے پاکستان کی مختلف پسماندہ برادریوں جیسے ہندوں، عیسائیوں اور سکھوں سے تعلق رکھنے والے مزید 35 طلبا کو 4دن کی تربیت کے لیے مدعو کیا تاکہ وہ اپنے چھ ماہ میں سیکھی ہوئی چیزوں کو اپنے ساتھیوں تک پہنچا سکیں۔