جوئیانوالہ (نمائندہ نوائے وقت)پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی رہنما رانا عباس علی خاں نے کہا ہے کہ عمران خان کی کال پر پارٹی کے لانگ مارچ میں لاکھوں پی ٹی آئی کارکنان سمیت تمام طبقا ت کے لوگ شامل ہوں گے موجودہ امپورٹڈ حکومت کے دن گنے جاچکے ہیں شہباز شریف کی عمران خان پر تنقید سورج کو چراغ دکھانے کے مترادف ہے عوام نے شہباز شریف اینڈکمپنی کو مسترد کردیا ہے اور اتحادی حکمرانوں سے فوری نجات چاہتے ہیں، اپنے ایک بیان میں رانا عباس علی خاں نے کہا کہ قوم کا عام انتخابات فوری کروانے کا مطالبہ منطقی ہے۔
جس کے بغیر ملک میں سیاسی عدم استحکام کا خاتمہ نہیں ہوسکتا امپورٹڈ حکمرانوں کو مسلط کرکے قوم کے جذبات کو مجروح کیا گیا ۔