شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماء اور مرکزی انجمن تاجران کے چیئر مین الحاج ملک اسلم بلوچ نے25مئی کو اسلام آباد لانگ مارچ اور متوقع دھرنا کے سلسلہ میں شیخوپورہ سے 3ہزار کے قریب پارٹی ورکروں کو اسلام آباد اور اس کے گرد و نواح میں پہنچا دیا ہے جو دھرنے کے اعلان کے ساتھ ہی عمران خان کی بتائی ہوئی جگہ پر پہنچ جائیں گے اس سلسلہ میں الحاج ملک اسلم بلوچ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ 25 مئی کو دوسرے فیز میں مزید 5ہزار کارکن ان کی قیادت میں اسلام آباد جائیں گے اگر پنجاب حکومت نے روکنے کی کوشش کی تو سڑکوں پر ہی دمادم مست قلندر ہوگا الحاج اسلم بلوچ نے کہا کہ ن لیگ کی حکومت سیاسی انتقا م پر اتر آئی ہیں شریں مزاری کو گرفتار کرکے حکومت نے سیاسی فسطاسیت کا مظاہرہ کیا عدالت نے ان کی گرفتاری کو غیر قانونی قرار دیا ۔
لانگ مارچ کیلئے 3ہزارکارکنوں کو اسلام آباد پہنچادیا: اسلم بلوچ
May 23, 2022