جنوبی پنجاب کے دیہی مراکز  صحت میں الٹرا ساؤنڈ کی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت


ملتان(نمائندہ نوائے وقت)سکیرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر نے جنوبی پنجاب کے دیہی مراکز صحت میں الٹرا ساؤنڈ کی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے۔جس میں انہوں نے جنوبی پنجاب کے تمام سی ای او ڈی ایچ اے، ڈی ایم پی ایچ ایف ایم سی اور انچارجز آر ایچ سیز کو ہدایت دی ہے کہ وہ اپنے اپنے متعلقہ سنٹروں پر الٹرا ساؤنڈ (ECG)  کی سہولت فراہم کریں اور اس حوالے سے جاری کردہ ایس او پیز کے مطابق انتظامات مکمل کرنے کرنے کا حکم دیا ہے۔ متعلقہ سنٹر کے وارڈ میں کارڈیک ایمرجنسی کے لیے 2 علیحدہ بستر اور لیبل لگائیں۔ تمام رورل ہیلتھ سنٹروں پر ای سی جی  رول/جیل اور ٹشو کے ساتھ فعال ہونا چاہئے۔تربیت یافتہ عملے کو صبح اور شام دونوں شفٹوں میں تعینات کیا جائے۔ جبکہ سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر شعیب الرحمن گورمانی نے ضلع بھر کے دیہی و بنیادی مراکز صحت 24/7  کو ہدایت جاری کیں ہیں کہ ہیلتھ فیسیلٹی پر جتنی بھی ڈلیوری ہوں وہ تمام 1034  ایمبولینس سروس کے ذریعے کمیونٹی سے ہیلتھ فیسیلٹی پر ریفر کریں۔ علاوہ ازیں ملتان شہر میں گزشتہ روز نشتر سمیت دیگر نجی ہسپتالوں میں گیسٹرو کا شکار 190 مریض رپورٹ ہوئے ہیں.جن میں سے 100 مریضوں کو صحت یاب ہونے پر ڈسچارج کر دیا گیا۔جبکہ باقی مریضوں کو طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ان میں 60 مریض نشتر ہسپتال ,چلڈرن کمپلیکس میں 45  جبکہ فاطمہ جناح وویمن ہسپتال میں 35  اور دیگر نجی میں 50 مریض داخل ہوئے ہیں۔ جبکہ محکمہ صحت کی ٹیموںکو یکم جنوری سے تاحال ضلع بھر سے مجموعی طور پر 539 جگہ سے ڈینگی مچھر ملا ہے جس کے بعد متعلقہ مقامات پر ڈینگی سرویلنس کی ٹیموں نے سپرے کیااور ایس او پیز پر عمل درآمد کروانے کے احکامات جاری کیئے گئے ہیں۔محکمہ صحت ملتان کی ٹیموں نے مجموعی طور پر ان ڈور سے 514 اور آوٹ ڈور سے 21 ڈینگی پازیٹو لاروا مچھر ملا تھا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...