لاہور (نیوز رپورٹر) سابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے نجی ٹی کے پروگرام میں اپنے اوپر لگائے الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے پارٹی کے منحرف رہنما اور وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی عون چوہدری کو لیگل نوٹس بھجوا دیا ہے۔ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی جانب سے سینئر قانون دان قاضی مبین کے ذریعے لیگل نوٹس عون چوہدری کو بھیجا گیا ہے۔ عثمان بزادر کی جانب سے عون چوہدری کو 50 کروڑ کا لیگل نوٹس بھیجا گیا ہے۔ لیگل نوٹس کے متن کے مطابق عثمان بزدار نے مؤقف اپنایا ہے کہ نجی ٹی وی پروگرام میں عون چوہدری نے بے بنیاد الزامات لگائے، عون چوہدری بے بنیاد الزامات پر معافی مانگی وگرنہ قانونی چارہ جوئی کروں گا۔ عون چوہدری نے عثمان بزدار کے دور حکومت پنجاب میں پوسٹنگ اور ٹرانسفر سمیت دیگر معاملات میں کرپشن اور دیگر بے ضابطگیوں کے حوالے سے الزامات عائد کئے تھے۔
بے بنیاد الزامات‘ عان بزدار نے عون چودھری کو 50 کروڑ کا نوٹس بھجوا دیا
May 23, 2022