ڈیرہ غازی خان (نمائندہ نوائے وقت) میپکو کاگرینڈ آپریشن،ایس ڈی او غازی سب ڈویژن ڈی جی خان ملک ذیشان حیدر کی سربراہی میں میپکو ٹیموں نے بجھی والا دیہات میںبڑے پیمانے پر آپریشن کیا ۔ دیہات میں نصب 100KVAکے ٹرانسفارمر پر صرف 5کنکشنز چل رہے تھے جبکہ 80گھروں میں ڈائریکٹ تاریں لگاکر بجلی چوری پکڑ لی ۔ مذکورہ گائوں میں رننگ ڈیفالٹرز سے 545000روپے اور ڈیڈڈیفالٹرز سے 75000روپے بھی وصول کئے ۔ لنگر والا /دادوالا، گاؤں مٹاک والا، بھانڑ والا، سیر والااورمنگن والانامی دیہاتوں میں بڑے پیمانے پر بجلی چوری ہونے پرتین 50KVA ٹرانسفارمرز کے جمپرز منقطع کردئیے جبکہ رننگ اور مستقل نادہندگان سے6لاکھ روپے سے زائد رقم وصول کی ۔بجلی چوروں کے خلاف مقدمات کے اندراج کے لئے درخواستیں متعلقہ پولیس اسٹیشنوں میں بھجوادی گئی ہیں ۔