اگلے وزیراعظم عمران خان ہی ہونگے: ڈاکٹر روبینہ  

 ملتان(  نمائندہ نوائے وقت ) تحریک انصاف جنوبی پنجاب کی سابق صدر وومن ونگ ڈاکٹر روبینہ اختر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملتان کے جلسے نے نئی تحریک رقم کی ہے لوگوں کا جذبہ خاص طور پر جنوبی پنجاب میں جس کو پسماندگی صوبہ کہا جاتا ہے خواتین کی بڑی تعدادنے شرکت کر کے یہ ثابت کیا ہے کہ اور اپنی مثال اپ ہیں،انہوں نے مزید کہا کہ شیریں مزاری کی گرفتاری پر پوری تحریک انصاف سراپا احتجاج ہے انہوں نے کہا حکومت افراتفری چاہتی ہے لیکن ہماری تحریک پرامن ہے اور اگلے وزیراعظم عمران خان ہی ہوں گے،پریس کانفرنس میں سابق ڈپٹی جنرل سیکرٹری خانیوال زیب النسائ‘تحصیل صدر سعیدہ ناصر اور کومل بھی موجود تھیں۔
  

ای پیپر دی نیشن