حکومت جنگلات میں لگی آگ بجھانے کیلئے سرگرداں ہے حاجی نورمحمد خان دمڑ

May 23, 2022

کوئٹہ( این این آئی) سنیئر صوبائی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ ضلع شیرانی کے جنگلات میں لگی آگ پر قابو پانے کیلئے وفاق، و صوبائی حکومت پاک فوج، ایف سی کے ساتھ ملکر ہرممکن اقدامات اٹھارہی ہیں پاک فوج اور ایف سی نے مشکل کی گھڑی میں ہمیشہ اپنے عوام کاساتھ دیا ہے ضلع شیرانی چلغوے کے جنگل میں لگی آگ پر قابو پانے کیلئے پاک فوج کے 2 آرمی ہیلی کاپٹر آگ بجھانے مصروف عمل ہے شیرانی کے جنگل میں لگی آگ میں انسانی جانوں کے ضیا پر انتہائی دکھ اور افسوس ہوا ہے غمزادہ خاندانوں کے ساتھ حکومت ہرممکن مدد کریگی پاک فوج اور ایف سی کی جانب سے بلوچستان کے قیمتی جنگل میں لگی آگ پر قابو پانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اٹھائے گئے اقدامات پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہے وفاقی حکومت نے حکومت بلوچستان کی اپیل پر شیرانی کے قیمتی جنگلات میں لگی آگ پر قابو پانے کیلئے ایرانی سے خصوصی تیار طلب کرلیا ہے بلوچستان کے ضلع شیرانی کے قریب دیودار کے جنگل میں لگی آگ بجھانے کی کوششیں جاری ہیں ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا سنیئر صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہا کہ آگ بجھانے کیلئے وفاقی و صوبائی حکومت، این ڈی ایم اے، پی ڈی ایم اے آگ بجھانیکی کوکشش کررہی ہیں پاک فوج اور ایف سی بلوچستان آگ بجانے میں حکومت اور متعلقہ اداروں کو بھرپور مدد فراہم کر رہی ہیں انہوں نے کہاکہ جنگل میں آگ لگنے سے چلغوزے، زیتون کے درخت اور جنگلی حیات بہت بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ہے انہوں نے کہاکہ آگ لگنے کی اطلاع ملنے کے بعد وزیراعلیٰ بلوچستان کور کمانڈر سدرن نے دورہ کیا اور امدادی کاموں کا جائزہ لیا ہے سنیئر صوبائی وزیر نے کہاکہ وفاقی و صوبائی حکومت قیمتی جنگل میں لگے آگ کی تحقیقات اور وجوہات معلوم کررہی ہیں ۔

مزیدخبریں