کوئٹہ (بیورو رپورٹ)محکمہ جنگلات و جنگلی حیات حکومت بلوچستان کے ایک اعلامیہ میں وزیراعظم آفس کی ہدایات کی روشنی میں تمام فیلڈ کنزرویٹرز آف فارسٹ ڈپٹی کنزرویٹر آف فارسٹ ڈویژنل فارسٹ افسر ان اور رینج فارسٹ افسر ان کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ آتشزدگی کے موسم یعنی 25 جولائی 2022 تک اپنے اوقات کار کا 75 فیصد وقت جنگلات میں گزارے انہیں مزید حکم دیا گیا ہے کہ وہ آتشزدگی کے واقعات بارے ہفتہ وار رپورٹس تیار کرکے معینہ فارمیٹ پر محکمہ کو ارسال کریں تاکہ یہ رپورٹس مزید کارروائی کے لیے منسٹری آف کلائمیٹ چینج حکومت پاکستان کو بھجوائی جا سکیں۔
iفارسٹ افسران 25جولائی تک اوقات کار جنگلات میں گزاریں:محکمہ جنگلات بلوچستان
May 23, 2022