فیسٹیو لا موذی مگر قابل علاج مرض ہے:پروفیسر حق نواز

May 23, 2022

کوئٹہ( این این آئی) فیسٹیو لا خواتین میں پائی جانی والی موذی مگر قابل علاج مرض ہے۔دنیا بھر میں تقریباً 20لاکھ خواتین اس موزی مرض کا شکار ہیں، بڑے پیمانے پر مڈوائف کو تربیت فراہم کرکے اس بیماری سے نمٹا جاسکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار خواتین کو لاحق موذی مرض" فیسٹیولا" کے عالمی دن کے موقع پر پروفیسر حق نواز، پروفیسر ڈاکٹر ماشا خان، ڈاکٹر اشرف خان اور فیسٹیولا فاونڈیشن کے صوبائی کوآرڈینیٹر احسان نے یہاں کوئٹہ میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ  دنیا بھر میں ترقی پزیر ممالک میں بہت سی بیماریوں اور معاشرتی مسائل کو اْجاگر کرنے کے لئے اقوام متحدہ مختلف مواقع پر ایسے بین الاقوامی دن منعقدد کرتی ہے جس سے لوگوں میں ان بیماریوں سے بچنے کا  شعور اْجاگر کیا جاسکے۔ 23 مئی کو ہر سال انٹرنیشنل فیسٹیولا ڈے کا انعقاد بھی اس سلسلے کی ایک کڑی ہے جس کا بنیادی مقصد ’’ فسٹیولا میں مبتلا عورتوں کی تلاش اور کامیاب علاج کے ذریعے ان زندگیوں کو بدلنا ہے‘‘۔

مزیدخبریں