نصیر آباد( نامہ نگار)پاکستان نیشنل پارٹی عوامی کے مرکزی سیکرٹری زراعت میر عبدالصمد جتک نے کہاہے کہ ہم لاڑکانہ کے سماجی رہنما فوکل پرسن یوتھ افیئر حکومت پاکستان میر اوشاق علی شیخ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں کہ وہ ہونہار بچے ابوبکر جس کے جذبے کو سابق وزیراعظم عمران خان نے بھی سراہاکی حوصلہ افزائی کیلئے ایبٹ آباد پہنچ گئے ۔ انہوں نے کہا میر اوشاق علی شیخ کی سندھ کے عوام کیلئے سماجی اور فلاحی خدمات قابل ستائش ہیں۔ امید ہے وہ اسی جذبہ کے ساتھ نوجوان نسل کے جائزحقوق کیلئے اپنا مثبت کردار ادا کرتے رہیں گے۔