وفاقی وزیر اور پیپلز پارٹی کی نائب صدر شیری رحمان نے کہا ہے کہ ذمے دار شہری بن کر پانی کا استعمال کم کرنا ہوگا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں شیری رحمان نے لکھا کہ پاکستان میں پانی کی صورتحال شدید قلت کی تصویر پیش کر رہی ہے، ہمیں ذمہ دار شہری بن کر پانی کا استعمال کم کرنا ہوگا۔
پاکستان میں پانی کی صورتحال شدید قلت کی تصویر پیش کر رہی ہے۔ ہمیں ذمہ دار شہری بن کر پانی کا استعمال کم کرنا ہوگا۔ کوشش کریں اپنے دفاتر، فیکٹریوں، کھیتوں، اور گھروں میں پانی کے استعمال کو کم کریں۔ پانی ہمارہ ایک قومی ذخیرہ ہے، اسے بچانا ہمارہ قومی فریضہ ہے۔ pic.twitter.com/UDPyF5YCU7
— SenatorSherryRehman (@sherryrehman) May 23, 2022