پنجاب اسمبلی ہنگامہ آرائی کیس، 16 ملزمان کی عبوری ضمانت منظور

May 23, 2022 | 13:38

ویب ڈیسک

ملزمان کو ضمانت کیلئے پچاس، پچاس ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت

لاہور کی سیشن عدالت نے پنجاب اسمبلی ہنگامہ آرائی کیس میں 16 ملزمان کی عبوری ضمانت منظور کرلی۔ پیر کو سیشن عدالت نے سماعت کے دوران تمام ملزمان کی 25 مئی تک ضمانتیں منظور کی ہیں۔سیشن عدالت کی جانب سے ملزمان کو ضمانت کیلئے پچاس، پچاس ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ۔عدالت نے قلعہ گجر سنگھ پولیس سے ریکارڈ بھی طلب کر لیا ۔

مزیدخبریں