لانگ مارچ کے شرکا ء سے سختی سے نمٹنے کا فیصلہ، اسلام آبادکاریڈ زون سیل

May 23, 2022 | 15:05

ویب ڈیسک

وفاقی پولیس اور انتظامیہ کو اقدامات مکمل کرنے کی ہدایت،مارگلہ روڈ کھلا رہے گا

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے شرکا سے سختی سے نمٹنے کا فیصلہ کر لیا۔اسلام آباد کے ریڈ زون کو کنٹینر لگاکر سیل کردیا گیا،وفاقی حکومت کی پی ٹی آئی کے لانگ مارچ سے نمٹنے کے لیے تیاریاں شروع کر دیں۔ لانگ مارچ کے شرکا سے سختی سے پیش آیا جائے گا۔پی ٹی آئی کے حقیقی آزادی مارچ  کے پیش نظراسلام آباد کے ریڈ زون کو کنٹینر لگاکر سیل کردیا گیا،ریڈزون جانے کے لیے صرف مارگلہ روڈ کو کھلا چھوڑا جائے گا۔ وفاقی پولیس اور انتظامیہ کو اقدامات مکمل کرنے کی ہدایت کر دی گئیں۔دیگر صوبوں سے پولیس کی بھاری نفری طلب کی گئی ہے۔پولیس ،ایف سی اور رینجرز اہلکار بھی طلب کئے جائیں گے  ،قیدی وینز،واٹر کینن اور دیگر سامان پولیس کو فراہم کر دیا جائے گا۔

مزیدخبریں