کراچی،سپرہائی وے پر واقع ریسٹورینٹ میں 40لاکھ کی ڈکیتی

 سپرہائی وے پر ایک ریسٹورینٹ سے مسلح ملزمان 40 لاکھ روپے سے زائد رقم لوٹ کر فرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق واردات سائٹ سپر ہائی وے تھانے کی حدود میں میں ہوئی جس میں مسلح ملزمان ریسٹورینٹ میں آئے اور اسلحے کے زور پر ریسٹورینٹ کے دفتر کےع ملے کو یرغمال بنا کر رقم لوٹ لی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ریسٹورینٹ کی گزشتہ رات کی تمام سیل صبح بینک میں جمع کرائی جانی تھی جسے ملزمان لوٹ کر لے گئے۔ ابتدائی تخمینے کے مطابق رقم 40 لاکھ روپے سے زائد ہے اور پولیس نے واردات میں مبینہ طورپر گھر کے بھیدی کے ملوث ہونے کا شبہ ظاہر کیا ہے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہےکہ لوٹ مار کرنے والے ملزمان کی تعداد چار تھی اور اطلاع ہے کہ ملزمان نے پیٹرول پمپ پر بھی لوٹ مار کی۔

ای پیپر دی نیشن