کراچی (کامرس رپورٹر )پاکستان اسٹاک مارکیٹ پیر کو مندی کی لپیٹ میں رہی ،کے ایس ای 100انڈیکس 400پوائنٹس گھٹ گیا جس کی وجہ سے انڈیکس41500پوائنٹس سے گھٹ کر41100پوائنٹس کی پست سطح پر بند ہوا۔کاروباری مندی کی وجہ سے مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے56ارب روپے سے زائد ڈوب گئے جبکہ68.47فیصد حصص کی قیمتیں بھی گھٹ گئیں۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو کاروبار کا آغاز مثبت ہوا اور ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 41690.28پوائنٹس کی نئی سطح کو چھو گیا تھاتاہم سیاسی افق پر چھائی غیر یقینی صورتحال اور معاشی ابتری کے خدشات ،ڈالرکی بڑھتی اور روپیہ کی گرتی قدر پر فروخت کے دبائو کی وجہ سے مارکیٹ تنزلی کا شکار ہو گئی ،پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو کے ایس ای100انڈیکس میں404.12پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی جس سے انڈیکس41599.19پوائنٹس سے گھٹ کر41195.07پوائنٹس پر بند ہوا اسی طرح 132.79پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای 30انڈیکس14788.35پوائنٹس سے کم ہو کر14655.56پوائنٹس ہو گیا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 27644.47پوائنٹس سے کم ہو کر27396.42پوائنٹس پر آگیا۔کاروباری مندی کی وجہ سے مارکیٹ کے سرمائے میں56ارب20کروڑ19لاکھ69ہزار869روپے کی کمی واقع ہوئی جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 62کھرب63ارب75کروڑ 63لاکھ74ہزار334روپے سے کم ہو کر62کھرب 7ارب55کروڑ44 لاکھ4ہزار465رپے ہو گیا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو2ارب روپے مالیت کے9کروڑ77لاکھ 65ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ گذشتہ جمعہ کو3ارب روپے مالیت کے12کروڑ 3لاکھ73ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ روز مجموعی طور پر 314کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے74کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،215میں کمی اور25کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔کاروبار کے لحاظ سے ورلڈ کال ٹیلی کام1کروڑ14لاکھ ،کے الیکٹرک لمیٹڈ95لاکھ85ہزار ،ایئر لنگ کمونیکیشن 51لاکھ97ہزار ،بینک اسلامی 45لاکھ80ہزار اور آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ 44لاکھ88ہزار حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے۔قیمتوں میں اتار چڑھائو کے اعتبا ر سے نیسلے پاکستان کے بھا? میں170.42روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے اسکے حصص کی قیمت6586.67روپے ہو گئی اسی طرح22.00روپے کے اضافے سے زیل لمیٹڈکے حصص کی قیمت338.00روپے پر جا پہنچی جبکہ پاک ٹوبیکو کے حصص کی قیمت میں51.49روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے اسکے حصص کی قیمت658.51روپے ہو گئی اسی طرح29.90روپے کی کمی سے پاک سروسز کے حصص کی قیمت860.10روپے پر آ گئی۔