فلاڈیلفیا (نوائے وقت رپورٹ) امریکہ میں ایک ریستوران 700 ڈالر قیمت کا ہیم برگر فروخت کر رہا ہے۔ اس برگر پر سونے کا ورق چڑھایا جاتا ہے۔ اس کا نام ویگیومیٹ برگر ہے جس کو کیوبر (مچھلی کے انڈوں کے اچار)‘ تازہ سیاہ ٹرفل‘ لوبسٹر فلیم بیڈ‘ ایک مخصوص طریقے سے بنایا گیا جھینگا کے ساتھ پیش کیا جاتا اور اس کے اوپر آئرش پنیر اور شہد ڈالا ہوا ہوتا ہے۔ اس کے ساتھ فرائز بھی شامل ہوتے ہیں۔
سونے کے ورق والے برگر کی قیمت 700 ڈالر
May 23, 2023