بھارتی قیدیوں کی میتیں واہگہ بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے

لاہور( این این آئی)کراچی کی ملیرجیل میں طبعی موت مرنے والے دو بھارتی قیدیوں کی میتیں واہگہ بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے کر دی گئیں۔ بھارتی شہری ذوالفقار علی اور ماہی گیر سوما  دیواجن کی دوران قید ملیر جیل میں طبعی موت ہو گئی تھی کی میتیں کراچی سے بذریعہ ہوائی پرواز لاہور ائیرپورٹ پہنچائی گئیں جہاں سے انہیںایدھی فائونڈیشن کے ذریعے واہگہ بارڈرپہنچایا جائے گیا۔دونوں بھارتی شہری کراچی کی ملیر جیل میں قید تھے اور ان کی رہائی کے حکم کے بعد 12 مئی کو واہگہ بارڈرپر بھارتی حکام کے حوالے کیا جانا تھا لیکن جیل میں طبیعت خراب ہونے کے باعث دونوں بھارتی قیدیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم ذوالفقار 6 مئی اورسوما دیوا9 مئی کو چل بسا ۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...