فواد چوہدری کی ہراساں کرنے سے روکنے کی درخواست پر وفاقی حکومت کو 24 مئی تک مہلت

لاہور(خبرنگار) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس انوار الحق پنوں نے فواد چوہدری کی مقدمات کی تفصیلات اورہراساں کرنے سے روکنے کی درخواست پر وفاقی حکومت کے وکیل کی جواب داخل کرانے کیلئے24 مئی تک مہلت دیدی،حکومت پنجاب کے وکیل کی جانب سے جواب داخل کرادیا گیا، درخواست  میں موقف اپنایا گیا کہ فواد چوہدری کیخلاف سیاسی بنیادوں پر بے بنیاد مقدمات درج کئے جانے کا خدشہ ہے،حکومت نامعلوم مقدمات بنا کرپولیس کے ذریعے ہراساں کرنا چاہتی ہے،درخواست گزار نے اپنے خلاف معلوم درج مقدمات میں ضمانت لے رکھی ہے،استدعا ہے کہ عدالت فواد چوہدری کیخلاف درج تمام مقدمات کی تفصیلات طلب کرے،عدالت فواد چوہدری کو نامعلوم مقدمات میں ہراساں کرنے سے روکنے کا حکم دے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...