گوجرانوالہ: دیور نے شادی سے انکار پر بیوہ بھابی کو بیٹی سمیت قتل کر دیا

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) دیور نے شادی سے انکار پر فائرنگ کر کے بیوہ بھابی اور 15 سالہ بھتیجی کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ ماں بیٹی کی نعشیں ہسپتال منتقل کر دی گئیں۔ بتایا گیا ہے کہ منصورہ روڈ کی رہائشی بیوہ یاسمین سے اس کا دیور شادی کرنا چاہتا تھا‘ لیکن وہ شادی سے انکاری تھی۔ گزشتہ رات ان کے گھر آیا جس نے طیش میں آکر اپنی بھابی اور 15 سالہ بھتیجی مسکان کو فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا اور خود موقع سے فرار ہو گیا‘ تاہم واقعہ کی اطلاع ملنے پر تھانہ دھلے پولیس بھی پہنچ گئی۔ پولیس نے ملزم کی گرفتاری کیلئے ٹیم تشکیل دے دی گئی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...