اسلام آباد(نا مہ نگار)پاک فوج سے اظہار یکجتی کے لیے اسلام آباد کے سکولوں کے بچے بھی سڑکوں پر آگئے، وفاقی تعلیمی اداروں کے بچوں اور اساتذہ کا کہنا تھا کہ پاک فوج دنیا کی سب سے بہترین فوج ہے ، پاک فوج سے اظہار یکجہتی، کے لیے اسلام آباد کے سرکاری سکولوں کے بچوں کا ڈی چوک، ایف ٹین چوک اور فیض آباد کے طرف مارچ کیا،اسلام آباد کے ڈی چوک میں فضا پاک فوج زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی، بچوں اور اساتذہ کا کہنا تھا کہ پاک فوج ہے تو سب کچھ ہے یہ ملک ہمارا اسی فوج کی قربانیوں کی وجی سے قائم و دائم ہے، ٹیچرز کا کہنا ہے کہ ہم نے اپنے ملک کی فوج کی خاطر آج یہاں ڈی چوک میں ریلی نکالی ہے ریلی کا مقصد فوج سے اظہار یکجہتی ہے اور دنیا کی کوئی طاقت ہماری فوج کو ہرا نہیں سکتی پورا ملک فوج کے شانہ بشانہ ہے،ریلی میں شریک بچوں اور بڑوں کا کہنا تھا کہ ہماری فوج دنیا کی بہترین فوج ہے، مارچ میں شریک بچوں اور بچیوں نے اپنی فوج سے اظہار محبت کے لیے خوب نعرے بازی کی بچوں نے پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لیے پلے کارڈز بھی اٹھا رکھے تھے۔
پاک فوج سے یکجہتی کیلئے اسلام آباد کے سکولوں کے بچے بھی سڑکوں پر آگئے
May 23, 2023