لاہور(خبرنگار) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فیصل زمان خان نے سوئی گیس کے میٹر پر فکسڈ چارجز 500 روپے وصول کرنے کیخلاف درخواست واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی،سرکاری وکیل نے درخواست گزار وکیل کا متعلقہ فورم سے رجوع نہ کرنے کا اعتراض اٹھایا،سرکاری وکیل نے کہا کہ درخواست گزار متعلقہ فورم سے دادرسی نہ ہونے پر درخواست دائر کرسکتے ہیں ۔