بابراعوان کی حفاظتی ضمانت میں توسیع

May 23, 2023

 اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامرفاروق کی عدالت نے سینئر قانون دان بابراعوان کی حفاظتی ضمانت میں توسیع کردی۔گذشتہ روز سماعت کے دوران بابراعوان کی جانب سے صدراسلام آباد ہائیکورٹ بارایسوسی ایشن نوید ملک عدالت میں پیش ہوئے،دوران سماعت سرکاری وکیل نے مقدمات کی رپورٹ جمع کرانے کے حوالے سے وقت مانگتے ہوئے ا?ئندہ سماعت میں ریکارڈ جمع کرانے کی استدعاکی، عدالت نے سرکاری وکیل کی استدعا منظورکرتے ہوئے حکم دیاکہ ا?ئندہ سماعت سے قبل ا?ئی جی ،سیکریٹری داخلہ بابراعوان کے خلاف مقدمات کا ریکارڈ جمع کرائیں،عدالت نے بابر اعوان ایڈووکیٹ کی حفاظتی ضمانت میں توسیع کرتے سماعت 5جون تک کیلئے ملتوی کردی۔

مزیدخبریں