لاہور (نوائے وقت رپورٹ) مرکزی صدر پاکستان تحریک انصاف چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ میں اور مونس الٰہی عمران خان کے ساتھ آہنی دیوار کی طرح کھڑے رہیں گے۔ ہم عمران خان کے بیانیے کو بھی سپورٹ کرتے ہیں۔ غلط فہمیاں ہوتی رہتی ہیں لیکن ہماری کوشش ہے کہ فوج اور اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ تعلقات اچھے ہوں۔ چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ عمران خان نے ہمارے ساتھ تمام وعدے پورے کئے اب یہ ہمارا فرض ہے کہ ڈٹ کے ان کے ساتھ کھڑے رہیں۔ میں بالکل چودھری وجاہت حسین کے خلاف نہیں ہوں۔ انہوں نے اپنے حالات کے مطابق فیصلہ کیا ہے‘ مجھے اور مونس الٰہی سمیت تمام فیملی کو ان کے اس فیصلے سے کوئی رنج نہیں ہے۔ ہمیں ان کے حالات کا اندازہ ہے۔
پرویز ا لٰہی