محسن نقوی کا دورہ پی کے ایل آئی ، نئی بھر تیوں کی اصولی منظوری 

لاہور (نیوز رپورٹر) نگران وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے پاکستان کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ کا دورہ کیا اور پی کے ایل آئی کے بورڈ آ ف گورنرز کے چیئرپرسن پروفیسر ڈاکٹر سعید اختر اور ڈاکٹرز سے ملاقات کی۔ محسن نقوی نے کہا کہ ادارے کے ضروری ایشوز کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔ محسن نقوی نے پی کے ایل آئی میں نئی بھرتیوں کی اصولی منظوری دی اور ہدایت کی کہ پی کے ایل آئی میں خالی آسامیوں پر بھرتی کیلئے ترجیحی بنیادوں پر قانونی کارروائی مکمل کی جائے۔ 5 ارب روپے سے پی کے ایل آئی کا انڈوومنٹ فنڈ قائم کیا گیا ہے اور انڈوومنٹ فنڈ کیلئے مزید فنڈز دیئے جائیں گے۔ محسن نقوی نے پی کے ایل آئی میں ریسرچ ڈویلپمنٹ کیلئے فلٹر کلینکس کو فوری طور پر بحال کرنے کی ہدایت کی۔ فلٹر کلینکس میں موجود مریض ویڈیو لنک کے ذریعے سپیشلسٹ ڈاکٹروں کی رائے حاصل کر سکیں گے۔ دکھی انسانیت کی خدمت سے بڑھ کر کوئی عبادت نہیں۔ محسن نقوی نے مزار بی بی پاکدامن کا دورہ کیا اور مزار پر حاضری دی۔ محسن نقوی نے مزار بی بی پاکدامن کے توسیعی منصوبے کا معائنہ کیا اور تعمیراتی کاموں پر پیش رفت کا جائزہ لیا اور زائرین کیلئے سہولتیں بہتر بنانے کے لئے ضروری ہدایات دیں۔ محسن نقوی نے توسیعی منصوبے پر ہونے والی پیشرفت پر اطمینان کا اظہارکیا اورصوبائی سیکرٹری تعمیرات ومواصلات اور ان کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا۔ محسن نقوی نے ہدایت کی کہ توسیعی منصوبے پر دن رات کام جاری رکھا جائے اور محرم الحرام سے قبل تکمیل یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے زائرین کے لئے آمدورفت کے راستے کو بھی کشادہ کرنے کی ہدایت کی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...