لاہور (نوائے وقت رپورٹ) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے دوبارہ گرفتاری کی صورت میں کارکنوں سے ہنگامہ نہ کرنے کی اپیل کی ہے۔ اپنے بیان میں عمران خان کا کہنا تھاکہ دوبارہ گرفتار کیا جاو¿ں تو کارکن ہنگامہ نہ کریں، کارکنوں نے ہنگامہ کیا تو پی ڈی ایم کو بیانیہ ملے گا اور کارکنوں کے ہنگامے کو حکومت کریک ڈاو¿ن کیلئے استعمال کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی مقبولیت سے خوفزدہ حکومت بد امنی کو کریک ڈاو¿ن کیلئے استعمال کرے گی، تمام سروے بتا رہے ہیں کہ پی ٹی آئی دو تہائی اکثریت سے جیتے گی، کامیابی کی پیشگوئیاں دیکھ کر حکومت پی ٹی آئی کو کرش کرنا چاہتی ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ پتہ چل گیا تھا قمر جاوید باجوہ میری حکومت ختم کرنے جارہا ہے، چاہتا تو باجوہ کو بطور آرمی چیف برطرف کرسکتا تھا، باجوہ کو اس لیے نہیں ہٹایا کہ فوج کے معاملات میں مداخلت نہیں چاہتا تھا، فوج وہ ادارہ ہے جس میں آپ مداخلت نہیں کرتے۔سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ القادر ٹرسٹ ایف سی اے سے معاہدے سے پہلے بنا تھا۔ مئی میں القادر یونیورسٹی کی بلڈنگ بننا شروع ہو چکی تھی۔ یہ سیکرٹ ایگریمنٹ کابینہ کے سامنے آیا کہا گیا کابینہ اس سیکرٹ ایگریمنٹ کو مانتی ہے تو 190 ملین پا¶نڈ پاکستان آئیں گے۔