لاہور(خبرنگار)کمشنر لاہور و ڈائریکٹر جنرل لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی محمد علی رندھاوانے کہا ہے کہ بینکنگ سیکٹر اور کارپوریٹ سیکٹر کے تعاون سے ریونیو جنریشن کے بہتر مواقع حاصل کیے جائیں گے۔وہ ملاقات کے لیے آنے والے بینک آف پنجاب کے وفد سے گفتگو کر رہے تھے۔وفد میں گروپ ہیڈ بینک آف پنجاب اسٹریٹیجی اینڈ اسٹریٹجک انیشیوٹیو نوفیل داود اور ندیم عارف بٹ ہیڈ پبلک سیکٹر ڈیپازٹ ڈیپارٹمنٹ ودیگر شامل تھے۔ اس موقع پر ایل ڈی اے کے اہم منصوبوں کے متعلق وفد کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ بینک آف پنجاب مستقبل میں ایل ڈی اے کے ساتھ ایم او یوسائن کرے گا۔
اور ایل ڈی اے کو بہتر سرمایہ کاری کے لیے سفارشات فراہم کی جائیں گی۔