لاہور( خصوصی نامہ نگار )تحریک دعوت توحید کے مرکزی قائدمیاں محمد جمیل نے کہا کہ رب کی دھرتی پررب کا قانون نافذکردیں دنیاامن سے بھرجائے گی،انہوں نے کہا کہ انسانیت زبوں حالی کا شکارہے ،رب کائنات کے احکامات کی انفرادی اوراجتماعی سطح پرکوئی پروا نہیں کی جارہی جس کے باعث مالی اورجسمانی مشکلات نے انسان کوگھیررکھاہے ایسے حالات میں رعایااورحاکم سب پرلازم ہے کہ وہ اپنے ضمیرکوجھنجھوڑیں،احکامات الٰہی پرسرتسلیم خم کریں۔میاں محمد جمیل نے کہا کہ اطاعت الٰہی اوراطاعت رسول کریم سے روگردانی کے باعث مشکلات ،مصائب اورپریشانیوں نے انسان کے گردجال بنا رکھاہے،التجا رب عظیم کے سامنے کریں،اسی کی بارگاہ میں ہاتھ اٹھائیں،اسی ذات کبریا کی چوکھٹ پر سجدہ ریز ہوں۔