فردوس مارکیٹ‘ ٹرانسفارمر پر لٹکتے تار شہریوں کیلئے خطرہ بن گئے

May 23, 2023

لاہور ( نامہ نگارخصوصی) محکمہ لیسکو کے عملہ کی غفلت کے باعث شہریوںکی زندگی خطرے میں پڑنے کا خدشہ ۔تفصیلات کے مطابق فردوس مارکیٹ گلی نمبر 4 بالمقابل جنرل ہسپتال لاہور میں ٹرانسفارمر کے اوپر تاروں گچھا لٹکا ہوا ہے جس سے اہل علاقہ کی جان خطرے میں پڑی ہوئی ہے ۔ گذشتہ روز ٹرانسفارمر سے آگ کے شعلے نکلتے رہے لیکن کوئی بھی لسیکو کا عملہ نہیں آیا۔شہریوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اہل علاقہ کے ننھے بچے ٹرانسفارمرکے نیچے کھیلتے رہتے ہیں ۔متعلقہ محکمہ لیسکوکو کئی بار شکایات بھی کر چکے ہیں لیکن آج تک ہماری شکایات پر عمل درآمد نہیںہوا۔اعلی حکام سے گزارش ہے کہ ٹرانسفار مر کو تبدیل کیاجائے یا پھر مرمت کرکے فعال کیا جائے ۔

مزیدخبریں