لاہور(کامرس رپورٹر)معروف ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی زونگ 4G نے ریسورس مینجمنٹ کے معروف نام ریسورس لنکڈ کےساتھ شراکت داری کا اعلان کیا ہے۔ معاہدے کے تحت، زونگ 4G،ریسورس لنکڈکے ساتھ ساتھ اسکے نئے اسٹارٹ اپ Snapp I/O کو بھی کارپوریٹ وائس، ڈیٹا اور اپنی مرضی کے انٹرپرائز سلوشنز کی پراڈکٹ فراہم کرے گاجو اسے ڈیجیٹل طریقے سے روزمرہ آپریشنز کے قابل بنائیں گی۔ ریسورس لنکڈ کے ساتھ یہ شراکت داری پاکستانی کارپوریٹ سیکٹر میں ڈیجیٹلائزیشن اور آٹومیشن کی حمایت کے لیے زونگ 4G کے عزم کا ثبوت ہے۔ریسورس لنکڈ کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر عدیل رشید نے ڈیجیٹلائزیشن کی اہمیت اور مستقبل میں بزنس کی ترقی سے متعلق منصوبے بارے بتایا۔انہوں نے ان اثرات پر بھی روشنی ڈالی جو بنیادی تکنیکی تبدیلیاں عمل میں لا سکتے ہیں اور کس طرح زونگ4Gکی معاونت ریسورس لنکڈ اور اس کے پارٹنر Snapp I/O پرائیویٹ لمیٹڈجیسے پلیٹ فارم کے لیے بلاتعطل کاروباری تسلسل کو آسان بنائے گی۔
زونگ 4جی اور ریسورس لنکڈ کے مابین کارپوریٹ سیکٹر کو بااختیار بنانے کا معاہدہ
May 23, 2023