فیروزوالہ( نامہ نگار )پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور این اے 114 کے امیدوار علی اصغر منڈا ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ ایک گہری سازش کے تحت عمران خان کو 9مئی کے واقعات میں ملوث کرکے انہیں گرفتار کرنے اور تحریک انصاف پر پابندی لگانے کی کوشش کی جارہی ہے مگر عمران خان نے واضح طورپر کہہ دیا ہے کہ پرتشدد واقعات کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کراکر حقائق کو قوم کے سامنے لایا جائے، گھیراو¿، جلاو¿ عمران خان کی سیاست کا فلسفہ نہیں وہ پرامن، سامتی،قومی،یکجہتی،قومی اتحاد اورعوامی فلاح وبہبود،رول آف لا کی بالا دستی کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں حکمران اتحاداب عدالتو ں کو بلیک میل کر رہے ہیں،عوام اور عمران خان عدلیہ اور آئین کے ساتھ کھڑے ہیں، علی اصغر منڈا نے کہا کہ ہمارے حوصلے پہلے سے زیادہ بلند ہیں ہم ہمیشہ عمران خان کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔