قصور‘ گوجرانوالہ (نمائندہ نوائے وقت + نمائندہ خصوصی) قصور کے نواحی گاو¿ں تھہ شیخم میں نوکری کا جھانسہ دیکر ملزمان نے شادی شدہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنادیا۔ پولیس نے نامز د ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ (س) بی بی نے پولیس تھانہ تھہ شیخم میں مقدمہ درج کروایا ہے کہ میرا شوہر بیمار ہے‘ کام کی تلاش تھی اسی تلاش میں میری ملاقات ملزمہ زبیدہ بی بی سے ہوئی جس نے بتایا کہ نجی پیپر مل میں بھرتی ہورہی ہے میں ملزمہ کے ساتھ مل میں گئی اور سپروائزر ملزم لیاقت سے میری ملاقات ہوئی تو اس نے مجھے اگلے دن آنے کو کہا میں دوبارہ گئی تو ملزمہ زبیدہ بی بی نے مجھے ملزم لیاقت کے حوالے کر دیا جو مجھے لیکر قریبی فصل کی طرف چل پڑا اور ملزمہ زبیدہ وہاں سے غائب ہو گئی اور ایک اور ملزم جہانگیر بھی آگیا جو اسلحہ تان کر مجھے فصلوں کے اندر جانے کا بولا، زبان نہ کھولنے کا بول کر دھمکیاں دیتے ہوئے چلتے بنے۔ گوجرانوالہ میں اوباش نے آٹھ سالہ کمسن بچی کو نشانہ بناڈالا ، پولےس نے ملزم کو گرفتار کر لےا۔ تفصےلات کے مطابق کھےالی کے علاقہ کے رہائشی محنت کش کی آٹھ سالہ بےٹی (ر) گھر سے چےز لےنے کےلئے دکان پر گئی جسے راستے مےں ملزم علی رضا ورغلاءکر قبرستان کی طرف لے گیا۔ قائمقام سی پی اوحسن افضل نے واقعہ کا نوٹس لےا، تاہم کھےالی پولےس نے مقدمہ درج کر لےا ہے ۔
زیادتی