کرونا : 5 نئے کیس شرح 0.23 فیصد،7 مریضوں کی حالت تشویشناک 


 اسلام آباد (این این آئی)ملک بھر میں24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے5کیس رپورٹ ہوئے اور 7مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ پیر کوقومی ادارہ صحت(این آئی ایچ) کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 2 ہزار192 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے5 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے، اس طرح مثبت کیسز کی شرح0.23فیصد رہی اور اس دوران کرونا وائرس سے کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ7مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ لاہور میں گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران 169ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے3 ٹیسٹ مثبت آئے اور وہاں پر مثبت کیسزکی شرح 1.78فیصد رہی۔
کرونا

ای پیپر دی نیشن