نقیب اللہ قتل کیس:مفرور سب انسپکٹر، شوٹر سمیت 7 ملزموں نے عدالت میں سرنڈر کر دیا


 کراچی(آئی این پی ) نقیب اللہ قتل کیس میں طویل عرصے سے مفرور سب انسپکٹر امان اللہ مروت، شعیب شوٹر سمیت 7 ملزمان نے عدالت میں سرنڈر کر دیا۔ کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں نقیب اللہ قتل کیس کی سماعت ہوئی، ملزم سندھ ہائیکورٹ سے حفاظتی ضمانت کے بعد انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش ہوئے۔ سب انسپکٹرامان اللہ مروت اور شعیب شوٹر سمیت 7 ملزمان نے عدالت میں سرنڈر کر دیا۔ ملزمان مقدمے میں طویل عرصے سے مفرور تھے، ملزموں کو انسداد دہشت گردی عدالت نے اشتہاری قرار دیا تھا۔ واضح رہے کہ نقیب اللہ قتل کیس میں را انوار سمیت دیگر گرفتار ہونے والے تمام ملزم بری ہوچکے ہیں۔
نقیب قتل کیس/ ملزم سرنڈر

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...