پاکستان کی کشمیر پالیسی وہی ہے جسے قائد اعظم محمد علی جناح نے آگے بڑھایا: مشاہد حسین 

May 23, 2023


اسلام آباد(کے پی آئی) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا کہ پاکستان کی کشمیر پالیسی وہی ہے جسے قائداعظم محمد علی جناح نے آگے بڑھایا۔ انہوں نے موجودہ یا مستقبل کی کسی بھی حکومت کی طرف سے اس پالیسی پر کسی بھی قسم کے سمجھوتہ کو خارج از امکان قرار دیا۔ اسلام آباد میں ایک ویب نار سے خطاب میں سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا کہبھارتی حکومت سرینگر میںجی 20اجلاس کو مقبوضہ جموں وکشمیرمیں حالات معمول کے مطابق ہونے کے اپنے جھوٹے بیانیے کو آگے بڑھانے کے لیے استعمال کر رہی ہے ۔ ٹی وی اینکرفریحہ ادریس نے مسئلہ کشمیر کو مقامی اور بین الاقوامی میڈیا میں اجاگر کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ حرےت کانفرنس کے رہنما محمد فاروق رحمانی نے جی 20 اجلاس کے دوران مقبوضہ علاقے میں کرفیو جیسی پابندیوں کی مذمت کی۔ویبنار میںکشمیر کمپین گلوبل کے چیئرپرسن ظفر احمد قریشی، تجزیہ کار وقار احمد خان، سینیٹر ڈاکٹر زرقا تیمور سہروردی، چیئرپرسن کشمیر کونسل ای یو علی رضا سید، کالم نگار نائلہ الطاف کیانی، نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر عمر حیات چیمہ، جموں وکشمیر ڈیموکریٹک فورم فرانس کے صدر مرزا آصف جرال اور فرینڈز آف کشمیر انٹرنیشنل کی چیئرپرسن غزالہ حبیب نے بھی شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ سرینگر میںمنعقدہ عالمی تقریب میں شرکت جموں وکشمیر کے بارے میں اقوام متحدہ کی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔اس کے علاوہ معروف صحافی حامد میر، مذہبی سکالر حافظ طاہر محمود اشرفی اور صحافی عابد عباسی نے بطور مہمان خصوصی ویبنار میں شرکت کی۔
مشاہد حسین سید 

مزیدخبریں