بشریٰ بی بی کی کرپشن رپورٹ منظر عام پر لانے کی بازگشت 

قومی اسمبلی میں وزیر اعظم شہباز شریف کی تقریر نے جہاں پی ٹی آئی چیئرمین کے ٹویٹ کا جواب دیا ہے وہیںشہباز شریف کی طرف سے عمران خان کے ٹویٹ کو جھوٹا قرار دینے کے بعد قومی اسمبلی کے ایوان کی مجموعی سوچ یہی لگ رہی تھی کہ عمران خان کی اہلیہ کی کرپشن کی رپورٹ کو منظر عام پر لایا جائے۔ ایک طرف وزیر اعظم نے عمراں خان کو ”آڑے ہاتھوں“لیا تو دوسری جانب وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے بھی عمران خان اور پی ٹی آئی کے رویے کو ناقابل برداشت قرار دیا، 9 مئی کے واقعات کو پارلیمنٹ میں سنجیدگی سے لیا گیا ہے۔ ایوان میں جنوبی وزیرستان میں شہید ہونے والے سکیورٹی اہلکاروں اور سعودی عرب کے ہوٹل میں آتشزدگی کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے عمرہ زائرین کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کرائی گئی۔ سپیکر راجہ پرویز اشرف کے کہنے پر مولانا عبدالاکبر چترالی نے شہید سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں اور عمرہ زائرین کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کرائی گئی۔ 

ای پیپر دی نیشن