جلاﺅ گھیراﺅ کی سیاست ملکی سلامتی کےلئے خطرہ‘علماءکردار اداکریں: راغب نعیمی

May 23, 2023

لاہور( خصوصی نامہ نگار ) دارالعلوم جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے کہاہے کہ علماءہرفورم پرشدت پسندی کو رد کریں۔ جلاﺅ گھیراﺅ کی سیاست ملکی سلامتی کےلئے خطرناک ہے۔9مئی واقعات میں ملوث شرپسند عناصرکوکیفرکردار تک پہنچایا جائے۔ طلبہ ہمیشہ اعتدال کا راستہ اختیار کریں اوراپنی زندگی کونظم وضبط کے مطابق گزاریں۔ ان خیالات کا انہوں نے جامعہ نعیمیہ میں نعیمین ایسوسی ایشن پاکستان کے زیراہتمام استقبالیہ تقریب وعیدملن پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ استقبالیہ تقریب سے پروفیسر لیاقت علی صدیقی، پروفیسر ڈاکٹرحسیب قادری، مفتی ڈاکٹر کریم خان ودیگر رہنماﺅں نے خطاب کیا ۔

مزیدخبریں