ملک کوسیاسی مفادات کی خاطر انتشار کی طرف دھکیلا جارہا :ضیاءالدین انصاری

لاہور (خصوصی نامہ نگار ) امیرجماعت اسلامی لاہور ضیاءالدین انصاری ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ سیاسی مفادات کی خاطر ملک کوانتشار اور انارکی کی طرف دھکیلا جارہا ہے۔ حکمران طبقہ اقتدار کی حوس میں عوامی مسائل حل کرنے کی بجائے ندھا،بہرا اور گونگا بن چکا ہے۔ ان کو کمرتوڑ مہنگائی ، عوام کی محرومیاں اور مسائل نظر نہیں آرہے ، مہنگائی کے ہاتھوں پریشان سٹرکوں پر احتجاج کرتے لوگوں کی دوہائیاں سنائی نہیں دے رہییں ۔حکمرانوں کی دانستہ غفلت سے عوام صحت و تعلیم اور بنیادی سہولیات سے محروم ہوچکے ہیں۔ موجودہ حکومت نے بیڈ گورننس کے سارے ریکارڈ توڑ دیے، عوام نے موجودہ اور سابق حکمرانوںسے جو توقعات اور اُمیدیں وابستہ کی تھیں وہ مایوسیوں میں بدل گئیں ہیں ۔ جتنی جلدی موجودہ حکومت ناکام ہوئی ہے ملکی تاریخ میں کوئی دوسری حکومت ناکام نہیں ہوئی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف سیاسی و سماجی وفود سے ملاقاتوں کے دوران کیا۔

ای پیپر دی نیشن