گوجرانوالہ :بجلی چوری‘لائن لاسزکاملبہ مہنگائی میں پسی عوا م پرگرنے لگا


گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )بجلی چوری‘لائن لاسزکاملبہ مہنگائی کی چکی میں پسی عوا م پرگرنے لگا‘گیپکو کی 119 سب ڈویژنزمیں سے ہرایک کومبینہ 50ہزار ڈی ٹیکشن بل جاری کرنے کاحکم ‘بلو ں کی درستگی کےلئے عوام خوار ہونے لگی ‘گیپکو ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ گےپکو کی اعلی سطحی میٹنگ میں سی ای اوگیپکو جام ایوب ‘ڈائریکٹر سی ایس ڈی معظم نے ایکسئنزکو مبےنہ طور پرہدایت کی ہے کہ گیپکو کی تمام 119سب ڈویژن میں50ہزار ڈی ٹیکشن یونٹ فی سب ڈویژنزچارج کیے جائیں جس کامقصدلائن لاسز‘بجلی چوری کوپورا کرنا ہے ‘تاہم اووربلنگ سے جہاں عام صارفین کومشکلات کاسامنا ہے وہیں بڑے صنعتی یونٹس بھی بندہونے لگے ہیں ‘جبکہ اووربلنگ کی وجہ سے گیپکو جوتمام ڈسکوز میں سرفہرست تھا کی پوزیشن متاثرہورہی ہے ‘دوسری طرف گیپکو کی اووربلنگ کی وجہ سے گیپکو کی شکایتی مراکز میں متاثرہ صارفین کی آمدورفت بھی بڑھ گئی ہے ‘کئی دفاترمیں عملہ عدم موجود ہوتا ہے جوصارفین کی مشکلات میں اضافہ کاسبب بن رہا ہے۔
 ‘صارفین کی ایک بڑی تعداد نے اعلی حکام سے نوٹس لینے کامطالبہ کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن