جلالپوربھٹیاں( نامہ نگار )خواتین ڈکیت گینگ بھی متحرک ، کاروباری شخصیت سیٹھ محمد اسلم کے بھائی سیٹھ عبدالرحمان کے گھر محلہ نور پورہ جلالپوربھٹیاں میں دن 11 بجے ڈکیتی کی بڑی واردات عمرہ کی مبارک باد دینے کے بہانے دو خواتین گھر میں داخل ہوئیں گھر میں موجود دو خواتین پر تشدد کیا گھر میں موجود ایک خاتون کے ہاتھ کا گٹ بھی توڑ دیا گلہ دبائے رکھا گھر میں موجود نقدی سمیت 12 لاکھ روپے کے زیورات لے کر اپنے سہولت کاروں کےساتھ فرار ہونے میں کامیاب ہو گئیں۔