یوم تکریم شہدائے پاکستان‘ ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا.

ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا ۔ 25 مئی کو تمام سرکاری و نیم سرکاری اور نجی دفاتر و تعلیمی ادارے بند رہیں گے ۔تفصیلات کے مطابق حکومت نے عام تعطیل کر دیا کر دیا۔ حکومت پاکستان نے 25 مئی کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا۔5 مئی کو تمام سرکاری و نیم سرکاری اور نجی دفاتر و تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔ شہدائے پاکستان کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے 25 مئی کو یوم تکریم شہدائے پاکستان منانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے جس کی مرکزی تقریب جی ایچ کیو کی یادگارشہدا ء پر ہوگی۔بتایا گیا ہے کہ یوم تکریم شہدائے پاکستان کا مقصد جہاں ایک طرف شہداء کی لازوال قربانیوں کی یاد تازہ کرنا ہے اور قوم کو یہ بھی پیغام دینا ہے شہداء اوران کی فیملیز،یادگاروں کی تکریم اور احترام ہر پاکستانی کا فخر ہے۔ یوم تکریم شہدائے پاکستان میں ملک بھر میں تقریبات کو نمایاں انداز میں پیش کیا جائے گا، تقریبات میں شہدائے پاکستان کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا جا ئے گا۔خصوصی پروگرام اور تقریبات میں شہدا ء کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی اور دعائیں ہوں گی اور افواج پاکستان ، پولیس ودیگر قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی یادگارشہداء کوسلامی دی جائے گی۔ یوم تکریم شہدائے پاکستان کے موقع پر جی ایچ کیو کی یادگارشہدا ء پر مرکزی تقریب ہوگی جبکہ پاک فضائیہ ہیڈکوارٹرز، پاک بحریہ ہیڈکوارٹرز،پولیس کی متعدد یادگار شہدا ء پرتقریبات شامل ہیں۔صوبائی دارالخلاف بشمول آزاد کشمیر ،گلگت بلتستان میں بھی یادگار شہداء پرتقریبات ہوں گی ، یوم تکریم شہدائے پاکستان تجدید عہد کا یوم ہے، یہ دن نفرتوں ، تلخیوں کو بھلا کر محبت، امن، رواداری ،شہدا ء سے والہانہ محبت کاپیغام دے گا۔

ای پیپر دی نیشن