ترجمان افغان وزارت کان کنی و پیٹرولیم ہمایوں افغان نے کہا ہے کہ متعدد ملکوں نے لیتھیم ذخائر میں سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔ایک بیان میں ہمایوں افغان نے کہا کہ چین لیتھیم ذخائر میں 10 ارب ڈالر تک کی سرمایہ کاری کرے گا۔ترجمان کا کہنا ہے کہ افغانستان لیتھیم ذخائر رکھنے والے بڑے ملکوں میں سے ہے۔انہوں نے کہا کہ کنڑ، نورستان، ہلمند صوبوں میں لیتھیم ذخائر بڑے پیمانے پر ہیں۔
چین افغانستان میں لیتھیم ذخائر پر 10 ارب ڈالر سرمایہ کاری کیلئے تیار
May 23, 2023 | 19:13